راولپنڈی(ٹی این ایس) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ٹیلی کمیونیکشن کے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر،ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی اور کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے کو رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد

 
0
184

راولپنڈی

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ٹیلی کمیونیکشن کے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر،ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی اور کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے کو رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقادکیا گیا، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی، سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی اور اے ڈی آئی جی نعیم اختر نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے،اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والو ں میں آر پی او راولپنڈی ریجن کے ساتھ تعینات آپریٹر شفیق احمد خان بھی شامل ہیں۔ اے ایس سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں عبدالوحید،ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں شفیق احمد خان، نزاکت خان، عبدالغفور،وراثت،شہباز، یاسر، سہیل اقبال، منظور،عرفان، ظہیر،آفتاب، محمود،یاسر،مدثر،شہزاد،افضال،مبشر،فیصل جبکہ کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں عدنان، ذیشان،آفتاب، سلیمان، حسیب،محسن،عمران اور ایک لیڈی کانسٹیبل رحمت زہرہ شامل ہیں،سی پی او راولپنڈی سید خالدمحمود ہمدانی نے ترقی پانے والے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اپنے محکمانہ کام کو جاری رکھیں اور مزید ترقی کا سفر طے کرتے جائیں، آر پی او راولپنڈی ریجن نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے کام کرنے والے اورمحکمہ کی مثبت شناخت قائم کرنے والے افسران ہی محکمہ کا اصل سرمایہ ہیں، آپ کی محکمانہ ترقی نہ صرف آپکے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ پورے خاندان کے لیے باعث فخر ہے،آپ اس بہترین معیار میں مزید اضافہ کرتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔