اسلام آباد، 05 اپریل (ٹی این ایس): آل راچپوت انٹرنیشنل ایسو سی ایشن(آریا) کے عہدید اروں نے کہا ہے کہ ہمار ا مقصد ملک و قوم کی خد مت کرنا ہے۔اس تنظیم کے ذریعے راچپوت قوم کوہی پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔ پاکستان کے 60فیصد آبادی پر راچپوت قوم آبادہیں۔امن پسند اور ملک وقوم سے پیار کرنے والے لوگ ہیں۔تنظیم کا نعرہ ”تعلیم بڑھاؤ، غربت مکاؤ“اور نشانی شاہین ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ قائداعظم کا مقصد صر ف پاکستان بنانا نہیں تھابلکہ عالم اسلام کی سربلندی کے لئے ایک پلیٹ فارم بنانا تھا۔
جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل راچپوت انٹرنیشنل ایسو سی ایشن کے عہدید اروں چیئر مین کنورقطب الدین خان، سرپرست اعلیٰ کنور دلشاد، سیکرٹری جنرل رانا افضل کامران میڈیا ایڈوائزر راجہ محمد شوکت، راجہ انفال محمود، راجہ مطلوب احمد ویگر نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ 5 اپریل راچپوت قوم پاکستان کے ساتھ تجدید وفا کا دن مناتے ہیں۔تقریب کے موقع پری 50پاؤنڈ کا بڑا کیک کاٹا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے لیکر اب تک رچپوت قوم نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ملک و قوم کی خدمت کیلئے اعلیٰ منصبوں پر رہ چکے ہیں۔چیئر مین کنور قطب الدین خان نے کہا کہ آل راچپوت انٹرنیشنل ایسو سی ایشن کا مقصد راچپوت قوم کی حقوق کا تحفظ کرنا اورانہیں بہترین سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ان کا کہنا تھا14اپریل کو کنونشن سنٹرمیں ایوارڈ زکا انعقاد کررہے ہیں۔ جس کا مقصد راچپوت قوم کی حوصلہ افزائی کرنا ہیں۔