کشمیر میں بھارتی مظالم:حریت قیادت کی پاکستان کی طرف سے بروقت اور موثر ردعمل کی سراہنا

 
0
427

اسلام آباد، 05 اپریل  (ٹی این ایس):  کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر پاکستان کے بروقت اور موثر ردعمل کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے  کہ پاکستانی عوام،آزاد کشمیر کی حکومت سمیت پاک فوج اور اداروں نے سانحہ شوبیاں کی بھرپور مذمت کی۔وزیر اعظم پاکستا ن کا دور ہ مظفر آباد خوش آئند،آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلانا بھی قابل ستائش اور اطمنان بخش  ہے ۔

جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد صفی اور سید فیض نقشبندی نے کہا کہ گذشتہ اتوار کو  بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام کے اضلاع میں لوگوں کے گھروں کا محاصرہ کیا  اور اس موقع پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرکے 18کشمیر ی شہید کیا اور کئی گھروں کو آگ لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ 6اپریل کو بھارتی کی ظلم وبربریت کے خلاف پورے پاکستان سمیت آزاد خطے کے سول سوسائٹی کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہا ر یکجیتی کا کریگی۔حریت رہنماؤں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے آل پارٹیزکانفر نس میں حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر سے متعلق آئندہ لائحہ کا اعلان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے عین مطابق حل کرنا چاہئے۔اور سانحہ شوبیاں میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر یو ں پر کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے حوالے سے علامی سطح پر نوٹس لیا جاناچاہئے۔