اسلام آباد، 05 اپریل (ٹی این ایس): نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس جمعرات کو یہاں قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے ساتھ ہی بورڈ نے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔
بورڈ اجلاس میں سیکرٹری سیکیورٹی دویژن افتخات حسین بابر کے علاوہ سابق سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان، سابق سیکرٹری قومی سلامتی دویژن محمد صادق، ڈی جی انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز خالد محمود، ڈی جی اسرا(این ڈی یو) میجر جنرل محمد شمریز سالک اور سینیئر ممبر انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز عریش اللہ خان شریک ہوئے۔ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کو درپیش سلامتی کے چیلنجز اور ان سے پیداشدہ مواقع پر کام کیا جائے گا۔ بورڈ قومی سلامتی کمیٹی کو اپنی رائے دینے کے لئے اجلاس منعقد کرتا رہے گا۔