رائیونڈ قصور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 6 سالہ بچی جاں بحق

 
0
341

لاہور، 05 اپریل  (ٹی این ایس):  رائیونڈ قصور روڈ پر ٹریفک کے ایک المناک حادثہ میں 6سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق افشاں بی بی نامی یہ بچی  قصور روڈ حویلی تیلیاں والی پارکررہی تھی کہ تیز رفتار رکشہ کچلتے ہوئے گزر گیا، حادثہ کے فورا بعد رکشہ ڈرائیور  موقع سے فرار ہوگیا۔

تھانہ رائیونڈ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔