میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح کا سائٹ زون میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کاموں کا جائزہ ،دستیاب تمام تر ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت استعمال کرنے کی ہدایت

 
0
368

کراچی، 05 اپریل  (ٹی این ایس): میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے بلدیہ کے چاروں زونز کے افسران  کو ہدایت کر دی ہے کہ  وہ  بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی بروقت منتقلی کیلئے موجودتمام تر ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ یہ ہدایات انھوں نے سائٹ زون میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر جاری کر دیں۔

میونسپل کمشنرنے موقع پر موجود بلدیاتی افسران سے کہا کہ چاروں زونز کی تمام یونین کونسلوں سے کچرے کی منتقلی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اہم شاہراہوں ،سڑکوں ،گرین بیلٹس پر موجود جھاڑیوں کی کٹائی اورکچرے وملبے کی منتقلی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا اور چاروں زونز میں موجود مشینری ، کچرہ گاڑیوں کی درست حالت میں موجودگی اور دستیاب افرادی قوت کو پوری طرح متحرک رکھا جائے ۔

اس موقع پر موجود علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمشنرنے کہا کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھر پور اقدامات کےئے جارہے ہیں، وسائل میں کمی کے باوجود کو شش کی جارہی ہے کہ تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آسکے اس کے باوجود بھی اگر آپ لوگ یہ سمجھتے ہیں کسی علاقہ میں صفائی ستھرائی کی ضرورت باقی ہے تو اس کی نشاندہی کریں ۔