تنگوانی، 05 اپریل (ٹی این ایس): کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر دبئی ہوٹل کے سامنے ٹرالر اور مزدا کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں مزاد کے ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ انڈس ہائی وے کے یک طرفہ ہونے کے باعث حادثات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جمعرات کی صبح کندھ کوٹ سے سکھر جانے والا مزاد ایک ٹرالر سے ٹکرایاجس کے نتیجے میں مزدا کا ڈرائیور علاولدین باجکانی موقع پر ہی جان بحق ہوگیا جب کہ ان کے ساتھ تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک میر ھزار بھیو زخموں کے تاب نہ سہتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ تیسرےزخمی محمد سلیمان زیر اعلاج سول ہسپتال کندھ کوٹ لےجایا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ اسوقت پیش آیا جب مزدا کے ڈرائیور نے ٹرالر کے سامنے آنے پر موقع کے لئے انتظار کرنے کے بجائے سنگل روڈ پر عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور ٹیک کرنے کی کوشش کی جو اس سمیت دو افرد کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے پر منتج ہوا۔
واقع کی اطلاع پر بی سیکشن تھانہ کی پولیس جائے حادثہ پرپہنچ گئی اور ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
حادثہ میں جاں بحق ہوئے دونوں افرد کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا گیا تو ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔