کندھ کوٹ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن، ایک ہاتھ آیا باقی فرار

 
0
494

تنگوانی، 05 اپریل  (ٹی این ایس): کندھ کوٹ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک عطائی ڈاکٹر گرفتار کر لیا تاہم  دیگرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف اینٹی کرپشن ٹیم انسپکٹر ثنااللہ اعوان اور غلام محمد کھوسہ  کی سربراہی میں کاروائی کی گی  تاہم سوائے ایک کے تمام عطائی ڈاکٹر اپنی “کلینکس” سے بھاگنے میں کامیاب  ہوگئے۔

گرفتار کئے گئے عطائی ڈاکٹر ظفر علی پر مقدمہ درج کرکے ای سیکشن تھانہ کے لاک اپ میں بند کردیا گیا۔ اس موقع اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر سید اصغر شاہ  کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سندھ حکومت نے نوٹیفیکشن بھیجا ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کرکے گرفتار کیا جائے، آج ایک کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دوسرے عطائی ڈاکٹروں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔