سجاول، 05 اپریل (ٹی این ایس): داڑو شہر میں ہندو لڑکے پرکاش کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعے کی ایف آئی آر درج کروانے کے بعد زیادتی کا شکار لڑکے پرکاش کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ دڑو شہر میں بااثر سیاسی شخصیت کی سرپرستی میں ایک منظم گروہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اور یہ گروہ زیادتی کے شکار بچوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک یہ گروہ متعدد بچوں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کر کے ان کی ویڈیوز بنا چکا ہے انہوں نے کہا کہ معاملے کو متنازعہ بنانے کے لیئے پرکاش پربھی الزامات لگائے جارہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
یہ امر قابل ژکر ہے کہ واقعے میں ملوث 4 ملزمان، ارباب رحیم ، سلیم گگو ، صالح میمن اور امر جمانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ارباب رحیم پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری جبکہ سلیم گگو اور صالح میمن محکمہ صحت میں ملازمین ہیں۔