ایبٹ آباد ،جنوری 28(ٹی این ایس):کوہاٹ میں رشتہ مسترد کرنے پرلڑکے نےمیڈیکل کالج کی طالبہ کوقتل کردیا،پولیس نے ملزم مجاہد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم مجاہد نےمیڈیکل کالج کی طالبہ سے شادی کیلئے رشتہ بھجوایا۔ لیکن لڑکی کا رشتہ مسترد ہونے پر لڑکا آپے سے باہر ہوگیا۔ ملزم مجاہد نے عاصمہ پررکشے سے اترتے ہوئے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق عاصمہ کو3 گولیاں لگیں۔ شدید زخمی اور تشویشناک حالت میں عاصمہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈینٹل کالج میں زیرتعلیم عاصمہ ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔پولیس نے ملزم مجاہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تاہم ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس ملزم مجاہد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔













