نیلم منیر نے سلمان خان کی ہیروین بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا

 
0
1492

لاہور جنوری 28(ٹی این ایس) اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے بھارتی فلموں میں کام کر نے اور سلمان خان کی ہیروین بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں اپنے منفردا نداز کی وجہ سے شہرت حاصل کر نیوالی ماڈل واداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ مجھے بھی بھارتی فلموں میں کام کر نے کی خواہش ہے اور چاہتی ہوں کہ سلمان کی ہیر وین کے طور پر بھارتی فلم میں کام کر وں ۔ ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے کہا کہ مجھے کوئی جلدی نہیں جب بھی موقعہ ملے میں اس کیلئے تیارہوں ۔