راولپنڈی (ٹی این ایس)(مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آفتاب شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت 04 ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم 39 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت 04 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں یاسر، حیدر، بشارت اور سونیا بی بی شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 39 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا جا رہا ہے،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ایس ایچ او صدرواہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔