مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 250 طلباء کے وفد کاپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

 
0
558

کاکول اگست9(ٹی این ایس) : مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 250 طلباء کے وفد نے بدھ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے  مطابق یہ دورہ سالانہ انٹرن شپ پروگرام کا حصہ ہے ، طلبہ کو دورے کے دوران کیڈیٹس کی پیشہ ورانہ عسکری تربیت سمیت مختلف امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کیڈیٹس میں غیر ملکی کیڈیٹس اور خواتین آفیسرز بھی شامل ہوتی ہیں ۔کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عبد اللہ ڈوگر نے دورہ کرنے والے طلبہ سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم اے میں تربیت حاصل کرنیوالے نوجوان افسروں کی کردار سازی جرأت سخت ڈسپلن کی اہمیت اجاگر کی ۔ دورہ کرنے والے طلبہ نے سب کنونشنل وار فیئر کے حوالے سے کیڈیٹس کو دی جانیوالی فیلڈ ٹریننگ میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا ۔