راولپنڈی میں کئی روز سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری زندگی مفلوج

 
0
651

راولپنڈی اگست 9(ٹی این ایس)راولپنڈی میں کئی روز سے بجلی کی  بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی شدید گرمی اور حبس سے شہری بلبلا اٹھے الٹا صارفین کو واپڈا کے اہلکاروں نے اے سی کے دفاتر میں بیٹھ کر ہزاروں روپے کے بل بھیج دئے جس سے شہریوں کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے  مری روڈ، بھابھڑا بازار ، کوہاٹی بازار، بنی ،صادق آباد ، پےر ودھائی ، ڈھوک منگٹال ، ڈھوک حسو ، ڈھوک رتہ ، فوجی کالونی ، بنگش کالونی ، خیابان ، بھابڑہ بازار سمیت شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں تعطل سے شہری بے حد پریشانی میں مبتلا رہے ۔