اسلام آباد(ٹی این ایس) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی بہترین ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مدد میں بھی پہل کرتی ہے

 
0
237

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ایس۔ایس۔پی پٹرولنگ محمد بن اشرف صاحب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جہاں پٹرولنگ پولیس احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے وہاں ساتھ ساتھ پبلک کی مدد میں بھی پہل کرتی ہے ۔گزشتہ روز چکری روڈ راولپنڈی ایک خوبصورت اور دل کو موہ لینے والا واقع سامنے آیا ۔جب ایک موٹر سائیکل سوار زاہد نامی شخص کو راجہ ادریس نے چالان کے لیے روکا اور سہیل ناصر si کے پاس لے گیا جس پر موٹر سائیکل سوار افسردہ ہو گیا کہ وہ بہت غریب آدمی ہے چالان جمع نہیں کروا سکتا اور نہ ہی ہلمنٹ خریدنے کی استطاعت رکھتا ہے ۔جس پر ڈیوٹی آفیسر سہیل ناصر Si نے پٹرولنگ آفیسر راجہ ادریس کے ہاتھوں اس جوان کو ہیلمنٹ دلوایا اور ساتھ میں بتایا کہ ہمارا مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی جان کی حفاظت اور انکو ہلمنٹ بارے آگاہی دینا بھی ھے جس پر وہ شخص خوشی کے آنسو لیئے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے روانہ ہوا۔اس احسن اقدام پر ایس۔ایس۔پی پٹرولنگ نے سہیل ناصر si اور راجہ ادریس کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ و انعام کا اعلان کیا ۔