ملی مسلم لیگ کا کراچی سے قومی و سندھ اسمبلی کی 24 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان

 
0
573

تمام امیدوار اللہ اکبر تحریک کے انتخابی نشان کرسی پر الیکشن لڑیں گے

کراچی، جون 13 (ٹی این ایس):  ملی مسلم لیگ نے کراچی سے قومی و سندھ اسمبلی کی 24 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ملی مسلم لیگ کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے این اے 242 اور 243سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ صوبائی نشستوں پر کراچی کے 19 حلقوں سے امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں۔ تمام امیدوار اللہ اکبر تحریک کے انتخابی نشان کرسی پر الیکشن لڑیں گے۔

ترجمان ملی مسلم لیگ کے مطابق کراچی سے عام انتخابات کے لیے کراچی سے مزمل اقبال ہاشمی نے این اے 242 اور 243، مدثر چوہدری ایڈووکیٹ این اے 244، عطاء اللہ این اے 250 اور خاتون امیدوار نے این اے 251 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ دوسری جانب صوبائی نشستوں پر محمد انیس انصاری پی ایس 89، عمران سلیم پی ایس 90، معیزشہزاد پی ایس 92، علی گبول پی ایس 99، محمد پی ایس 100، فہد یوسف پی ایس 101، حکیم ساجد پی ایس102، عبید پی ایس103، مدثر چوہدری ایڈووکیٹ پی ایس104، محمد آصف پی ایس111، چوہدری محمد اعجاز پی ایس112، امجداسلام امجد پی ایس114، نادرخان پی ایس117، امدادعلی پی ایس118، زاہد انور پی ایس119، شیر بہادر پی ایس120، نصیراحمد پی ایس126، عبدالوحید بندھانی پی ایس126 اور احسن حبیب نے پی ایس128سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔