تنگوانی: سابقہ دور حکومت میں میر عابد خان سندرانی اور حاجی عبدالروف کھوسو نے سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کیا ہے: پی ایس  5 پر ایم  ایم اے کے امیدوار حافظ ربنواز چاچڑ  کا الزام

 
0
1683

تنگوانی، جون 13 (ٹی این ایس):  کندھکوٹ پی ایس  5 پر ایم  ایم اے کے امیدوار حافظ ربنواز چاچڑ  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے مخالف امیدوار کے خلاف الزام لگاتے ہوئے کا کہ گزشتہ دور حکومت میں میر عابد خان سندرانی حاجی عبدالروف کھوسو نے سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کیا ہے جس کے شواہد ہمارے پاس موجود ہے وہ لینڈ مافیہ ھیں  ابھی انھوں نے دھاندلی کی تیاری کرکے ضلع الیکشن کمیشن آفیس کے عملے کے ساتھ ملکر جہاں پر پولیس اور فورسز نہیں جاتی وہاں پر کچے کے علاقے میں ڈاکووں کی پناہ گاہوں میں پولنگ سٹیشن قائم کروا دی ہے تاکہ وہ دھاندلی کرکے ہر بار کی طرح اس بار بھی وہ جیت سکی اس کے علاوہ انہوں نے حلقہ پر 25 ہزار سے زائد جعلی ووٹ داخل کروائے ہیں اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کچے کے علاقے میں بیس سے زیادہ پولنگ اوپر پاک فوج مقرر کی جائے  تا کہ صاف اور شفاف انتخابات ہو سکے کچے کہ پولنگوں  پر دھاندلی کرنے کے لیئے میر عابد سندرانی  اور الیکشن کمیشن عملہ نے مل کر کام کیا ہے اس لئے ہم چیف الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حلقے پر دھاندلی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں اس دوران پاکستان جمیعت علماء اسلام کے مقامی رہنما مولوی عبدالرحیم پٹھان مولوی شمس الدین بھری اور دیگر موجود تھے۔