فشر فوک فورم کے چئیر پرسن محمد علی شاہیرغمال ،کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار صوبائی وزیر محمدعلی ملکانی ہوں گے، سعید بلوچ 

 
0
557

کراچی ،دسمبر 25 (ٹی این ایس): فشر فوک فورم کے چئیر پرسن محمد علی شاہ کو سجاول میں یرغمال بنا لیا گیا۔ محمد علی شاہ جاتی میں ایک قابض شدہ جھیل بابلی کا دورہ کرنے گئے تھے۔

سیکریٹری پاکستان فشر فوک فورم سعید بلوچ کے مطابق صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کے ساتھیوں نے محمد علی شاہ کو اغواہ کرلیا۔ محمدعلی شاہ کو چک جہان خان میں صوبائی وزیر برائے فشریز کے بنگلے میں رکھا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اور ان کے ساتھی علاقے کے جھیلوں پر قابض ہیں۔سعید بلوچ نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین محمدعلی شاہ کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔اگر محمدعلی شاہ کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار صوبائی وزیر محمدعلی ملکانی ہوں گے۔