حکومت پاکستان نے اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا

 
0
110

اسلام آباد 27 اپریل 2022 (ٹی این ایس): حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا اور پاکستانی حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کے لیے مجھ پر بےبنیاد مقدمات قائم کیے گئے تھے اور میں حلفاً کہتا ہوں کہ کبھی ٹیکس چھپایا اور نہ ریٹرن تاخیر سے فائل کیا۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کے لیے لندن سفارتخانے میں اپنے دستاویزت جمع کروائے تھے۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا۔

نواز شریف کو جاری کیے گئے پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا بلکہ عام پاسپورٹ جاری کیا گیا۔