نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تعیناتی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

 
0
576

تعیناتی آرٹیکل 62،63  اور جوڈیشل پالیسی 2009 کی خلاف ورزی ہے: درخواست گذار

پشاور، جون 13 (ٹی این ایس):   نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تعیناتی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔ چلینجر سید عزیز الدین نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی آرٹیکل 62اور 63 کی خلاف ورزی ہے،سروسز آف پاکستان کے تحت دو سال تک ملازم پیشہ افراد دو سال تک انتظار کرینگے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا،نگران وزیراعلیٰ اور وزیر اعلیٰ کے حلف میں کوئی تبدیلی نہیں، قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے،آئین کی بالادستی کیلئے کام کرنیوالے نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے،نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی جوڈیشل پالیسی 2009 کی خلاف ورزی ہے ، سید عزیز الدین کاکاخیل ایڈووکیٹ نے درخواست میں  اپنے موقف کے ضمن میں مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج اپنے سٹیٹس اور وقار سے کم عہدہ قبول نہیں کرسکتا۔