”مجھے کیوں نکالا“ کی نمبرپلیٹ لگانے پر شہری کا چالان

 
0
17988

پشاورستمبر 14 (ٹی این ایس ) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کاسوال”مجھے کیوں نکالا“ پشاورمیں بھی مقبول ہوگیا، پشاور پولیس نے گاڑی پر”مجھے کیوں نکالا“ کی نمبرپلیٹ لگانے پرچالان کردیا۔تفصیلات  کے مطابق پشاور میں ایک شہری اپنی گاڑی پر”مجھے کیوں نکالا“ کی نمبرپلیٹ لگا کرسفرکررہا تھا۔ ٹریفک پولیس نے جعلی اور غیرنمونہ نمبرپلیٹ والی گاڑی کوروک کر200 روپے کا چالان کردیا۔ شہری نے ٹریفک پولیس سے اصرارکیا کہ گاڑی پر”مجھے کیوں نکالا“ کی نمبرپلیٹ بچوں نے لگائی تھی۔ لیکن ٹریفک پولیس نے کوئی عذرقبول کیے بغیرشہری کے ہاتھ میں دوسوروپے کا چالان تھما دیا۔