سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا کیس ،نیب نے عمران خان کو طلب کرلیا

 
0
685

پشاور اگست 3(ٹی این ایس) نیب پشاور نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے 74 گھنٹے استعمال کا الزام ہے جس میں انہیں نیب پشاور نے 7 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ مذکورہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک اور سول ایوی ایشن کے افسران کے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔