چیف جسٹس آج سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے

 
0
311

لاہور اگست 3(ٹی این ایس)چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار آج سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار چین کے شہر گوانگزو میں محصور پاکستانیوں سے متعلق کیس کی سماعت کریں گے جس میں سیکرٹری کابینہ،سیکرٹری خارجہ، نجی ایئرلائن کےسی ای اوسے رپورٹ طلب کی گئی ہے، اتائیوں کے خلاف کیسز ،جلالپور جٹاں میں ایڈز کے مریضوں کے اضافے سے متعلق کیس، ادویات سمیت مختلف اشیاءکی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس پاکستان میگاپروجیکٹس میں ٹھیکوں سے متعلق ازخودنوٹس پربھی سماعت کرینگے جس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹس جنرل،چیف سیکرٹریز،دیگرسے جواب طلب کررکھا ہے۔