میرا اپنا جہاز ہے ،کبھی کرائے پر لیا نہیں اس لئے مجھے اس کا علم نہیں‘ جہانگیر ترین

 
0
570

لاہور ستمبر 1(ٹی این ایس)چوہدری برادران کی رہائشگاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں بھی ہیلی کاپٹر اور اس کے کرائے کا تذکرہ ہوا ۔ صدارتی امیدوار عارف علوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور قائمقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر جہانگیر خان ترین ،چوہدری سرور، اسحاق خاکوانی، خسرو بختیار سمیت پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ 1965ء کی جنگ میں ایم ایم عالم اور دوسرا اب آپ کے جہاز کا چرچہ ہے ۔ آپ بتائیں اس کا کرایہ کتنا پڑتا ہے جس پر جہانگیر ترین نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا اپناجہاز ہے کبھی کرائے پر لیا نہیں اس لئے مجھے اس کا علم بھی نہیں جس پر تمام شرکاء نے بھرپور قہقہ لگایا ۔