لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا

 
0
405

لاہور اکتوبر 8(ٹی این ایس) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اورنج لائن منصوبے کیلئے میٹرو ٹرینوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی ہے۔ میٹرو ٹرینوں کی پہلی کھیپ کے افتتاح کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف تھے۔شہباز شریف نے میٹرو ٹرینوں کی پہلی کھیپ کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چینی اینجنئیرز بھی موجود تھے۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا آغاز رواں برس 25 دسمبر کو کیے جانے کا امکان ہے۔ بوگیوں پرمشتمل اورنج لائن ٹرین پر 1ہزار افراد سفرکرسکیں گے۔ اورنج لائن ٹرین 27 کلومیٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طے کرےگی۔ جبکہ اورنج ٹرین میں روزانہ ڈھائی لاکھ لوگ سفرکریں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہبز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین چین کا پاکستان کو تحفہ ہے۔ اورنج لائن ایک شہر کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے۔ سیاسی مخالفین اورنج لائن ٹرین کو چلنے نہیں دینا چاہتے۔ تاہم عدالت اورنج لائن ٹرین پر جو بھی فیصلہ دےعمل کریں گے۔