شہری کو بلاجواز دہشتگردوں کی فہرست میں  ڈالے جانا،ہائیکورٹ نے معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا 

 
0
319

لاہور،جنوری  30 (ٹی این ایس):لاہور ہائیکورٹ نے مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شہری کو بلاجواز شامل کرنے کیخلاف دائردرخواست نمٹاتے ہوئے معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو شہری عبدالمنان نے پنجاب حکومت کی جانب سے مطلوبہ دہشت گردوں کی فہرست مرتب کرنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کی مطلوبہ فہرست میں میرا نام بھی شامل کردیا ہے۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو انسداد دہشت گردی کی عدالت مقدمہ سے بری کر چکی ہے۔ وکیل نے یہ بھی قانونی نکتہ اٹھایا کہ پنجاب حکومت کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست تیار کرنے کا اختیار نہیں،ایسی فہرست مرتب کرنے کا اختیار صرف وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اعتراضات کو بلا جواز قرار دیا۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔