جنسی ادویات کی فروخت، گرفتار 3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

 
0
350

لاہور ،جنوری  30 (ٹی این ایس):ڈرگ کورٹ نے جنسی ادویات بیچنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔لاہور کی ڈرگ کورٹ کے روبرو گرفتار تین ملزمان آصف، جنید اور احتشام کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا ۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے بھاری مقدار میں غیر قانونی ادویات، قابل اعتراض اشیا ء اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

ملزمان موبائل فون کے ذریعے ممنوعہ ادویات اور اشیا ء سپلائی کرتے تھے،پاکستان بھر میں سینکڑوں افراد اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں،ملزمان کا مضبوط نیٹ ورک ہے اور مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 3 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔