پشاور ہائی کورٹ: اسٹریٹ چلڈرن کیس سے متعلق سماعت

 
0
1628

ڈپٹی ڈائریکٹر سٹریٹ چلڈرن کمیشن اور ڈائریکٹر لیگل کیطرف سے عدالت میں رپورٹ جمع

پشاور،جنوری 19 (ٹی این ایس):پشاور ہائی کورٹ میں اسٹریٹ چلڈرن کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سٹریٹ چلڈرن کمیشن اور ڈائریکٹر لیگل نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔ پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قلندرعلی خان اور جسٹس محمد ایوب خان کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹریٹ چلڈرن کمیشن اور ڈائریکٹر لیگل نے عدالت میں پیش ہوکر رپورٹ جمع کرادی۔

سٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے درخواست محمد خورشید خان ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں درج ہیں کہ عدالت کے حکم پر ہم نے سنٹر کا دورہ کیا ۔ سٹریٹ چلڈرن کیلئے قائم کئے گئے دو سنٹرز میں کوئی سہولت موجود نہیں۔ جسٹس قلندر علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اپنے لخت جگر کو چھوٹی عمر میں کام پر بھیجنا نہیں چاہتے ۔ اب تو اس ملک میں ایسے کام ہورہے ہیں کہ کوئی حیرت نہیں ہوتی۔ کیس کی سماعت سات فروری تک ملتوی کر دی گئی۔