مقامی عدالت،پہلی بیوی کی اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو چھ ماہ قید کی سزا

 
0
395

لاہور ،نو مبر01(ٹی این ایس):لاہورکی مقامی عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو چھ ماہ قید کی سزاسنا دی ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کی رہائشی خاتون کے شوہر نے اسکی اجازت کے بغیر دوسری شادی کر لی تھی جس پر خاتون نے لاہور کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ اسکے شوہر نے اسکی اجازت کے بغیر دوسری شادی کر لی ہے لہذا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسکے شوہر کو سزا دی جائے جس پر مقامی عدالت نے اسکے شوہر کوپہلی بیوی کی اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر چھ ماہ قید کی سزا سنا دی ۔