وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

 
0
403

لاہوراگست 2(ٹی این ایس ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں اوروہ ان کے ترقیاتی ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کا بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہونا مسلم لیگ (ن) اور محمد نوازشریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کے امور بخوبی سرانجام دیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری جماعت ہے اور ہمیشہ جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ہے