چودھری شجاعت کو سربراہ ق لیگ رکھنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

 
0
79

چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کے سربراہ کے عہدے پر رکھنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
چودھری وجاہت حسین کی درخواست میں الیکشن کمیشن اور چوہدری شجاعت حسین کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا کر یہ عہدہ چودھری وجاہت حسین کو دے دیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کی صدارت پر بحال کر دیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔