وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی

 
0
79

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائیگا۔
لاہور ہائی کورٹ میں 22 فروری کی سماعت میں حکومت کی جانب سے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات کا سیل شدہ ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے بتایا تھا کہ یہ ریکارڈ کلاسیفائیڈ ہے، عدالت چاہے تو کھول سکتی ہے، توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنیکے بارے میں آئندہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جانا ہے