داعش کو شکست ہورہی ہے ،امریکا میں دوبارہ گھسنے نہیں دیں گے، ٹرمپ

 
0
483

نیویارک نومبر 1(ٹی این ایس)امریکی صدر نے نیویارک کے مصروف ترین علاقے میں پیش آنے والے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بہت ہو گیا، داعش کو شکست دینے کے بعد اسے امریکا میں دوبارہ گھسنے نہیں دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکا آنے والے غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال مزید سخت کرنیکا حکم بھی دیا ہے۔انہوں نے واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا خدا اور اْن کا ملک امریکا متاثرین کے ساتھ ہے۔حملے پر ردعمل دیتے ہوئے نیویارک کے گورنر اینڈریو کوما کا کہنا تھا اب تک کی تحقیقات کے مطابق حملہ ا?ور نے تنہا یہ کارروائی کی ہے۔ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، یہ واضح نہیں کہ اس واقعیکے پیچھے کیا محرکات تھے؟ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔میئر نیویارک بل ڈی بلیسیو نے واقعے کو دہشت گردی قرا ر دیا اور شہریوں کو خبر دار کیا کہ وہ تہوار کے موقع پر چوکنا رہیں۔