وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امکان مسترد کردیا

 
0
299

اسرائیل کے معاملے میں پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے ،ْقائد اعظم کے مطابق اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پہلے فلسطینیوں کا اپنا ملک ضروری ہے، خطاب
نیویارک ستمبر 27 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین کے تنازع کے حل سے پہلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امکان مسترد کردیا۔ایشیاء سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ اسرائیل کے معاملے میں پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے بالکل صاف کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پہلے فلسطینیوں کا اپنا ملک ضروری ہے۔
عمران خان نے کہاہک ان کا پاکستان کے لیے وہی نظریہ ہے جو بانی پاکستان کا تھا اور جو مدینہ کی ریاست کے قیام کا نظریہ تھا۔انہوںنے کہاکہ کئی مسلمان یہ نہیں جانتے کہ مدینہ کی ریاست جدید ریاست تھی، بہت کم سیاستدان نے ریاست کو سمجھتے ہیں جو فلاحی اور انسانی حقوق پر مبنی ہوتی ہے اورر کمزوروں کے حقوق کی ذمہ داری لیتی ہے اور تمام مذاہب اور شہریوں کو برابری کے حقوق دیتی ہے۔