مخا لفین کو پھنسانے کے لیے بچے کے اغواء کا ڈرامہ رچانے والے نانا اور باپ گرفتار

 
0
360

 

بہاولپور ،نومبر،01(ٹی این ایس):مخا لفین کو پھنسانے کے لیے بچے کے اغواء کا ڈرامہ رچانے والے نانا اور باپ کو گرفتار کر لیا گیا،15پر جھوٹی اطلاع دینے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہربہاولپور میں مخالفین کو پھنسانے کے لیے نانا نے نواسے کے اغواء کا ڈرامہ رچایا ۔اس واردات میں بچے کا باپ بھی ملوث نکلا ۔جنہوں نے 15پر اطلاع دی کہ انکی بائیک چرا لی گئی ہے اور انکے بچے کو اغوا ء کر لیا گیا ہے ۔پولیس نے شک کی بنیاد پر گھر والوں سے تفتیش کی تو وہ سب طوطے کی طرح پول کھولنے لگے ۔یوں انکا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ۔پولیس نے بچہ اور موٹر سائیکل بازیابر آمد کر لی جبکہ ملزمان کے خلاف 15پر جھوٹی اطلاع دینے کا مقدمہ درج کر لیا ۔