وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا

 
0
379

اجلاس کی سربراہی عبدالقدوس بزنجو کریں گے
کوئٹہ اگست 18(ٹی این ایس)وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے اجلاس نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں کچھ دیر بعد ہوگا جس کے لیے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔صوبے میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے میر یونس عزیز زہری سے ہے۔جام کمال کو بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ یونس عزیز زہری کو بی این پی مینگل اور متحدہ مجلس عمل نےنامزد کیاہے۔عددی اعتبار سےجام کمال خان کو ایوان میں واضح برتری حاصل ہے جس کے باعث ان کے باآسانی وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں۔