غیر قانونی وزیراعظم کے خاندان کے ایک فرد نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی، پرویز رشید

 
0
395

اسلام آباد اگست18(ٹی این ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لے لیاہے جس کے بعد انہیں وزیراعظم ہاﺅس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تاہم اس موقع پر ن لیگ کی جانب پہلا رد عمل سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی وزیراعظم کے خاندان کے ایک فرد نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی ، کوئی بھائی چارہ ہی نہیں ہے دکھانے کیلئے، جو کہ آپ کو لیڈر کی اخلاقیات کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔