چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کےایم پی اے عمران شاہ کےشہری پرتشددکا ازخودنوٹس

 
0
325

لاہور اگست 18(ٹی این ایس)چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کےایم پی اے عمران شاہ کے شہری پر تشدد کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے عمران شاہ سے 3دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عمران شاہ کے شہری پر تشدد کا ازخودنوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے سوشل میڈیا رپورٹس پر واقعے کا نوٹس لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نےعمران شاہ سے تین دن میں جواب طلب کر لیا۔
خیال رہے عمران شاہ کراچی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں۔یاد رہے چند روز قبل تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران علی شاہ نے کراچی میں سڑک پر ایک شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی، جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا۔بعد ازاں نو منتخب رکن نے شہری کے گھر جاکر ان سے معافی مانگی تھی۔جس کے بعد تحریک انصاف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عمران علی کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور جواب طلب کیا تھا۔بعد ازاں پارٹی نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی، پی ٹی آئی کے ایم این اے نجیب ہارون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا معاملے کی سنجیدگی دیکھتے ہوئے رکنیت ایک ماہ کے لئے معطل کی ہے، فیصلہ ڈسپلنری کمیٹی معاملات کرے گی۔