وزیراعظم عمران خان کے وزیراعظم ہاﺅس میں قیام سے انکار کے بعد ان کو ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ فراہم کردی گئی

 
0
377

اسلام آباد اگست18(ٹی این ایس)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وزیراعظم ہاﺅس میں قیام سے انکار کے بعد ان کو ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ فراہم کردی گئی جبکہ ملٹری سیکرٹری کو وزیراعظم ہاﺅس میں بنگلہ نمبر دو فراہم کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ملک میں پروٹوکول کے خاتمے اور سادگی کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ وزیراعظم میں کبھی بھی قیام نہیں کریں گے وہ منسٹر انکلیو میں رہنے کو ترجیح دیں گے تاہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیںمنسٹر انکلیو میں رہائش اختیار کرنے سے روک دیا گیا ۔

بالاخر یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ وزیراعظم ہاﺅس میں ملٹری سیکرٹری کے 4 کنال کے بنگلہ نمبر ایک میں رہیں گے اور انہیں وہ رہائش گاہ فراہم بھی کردی گئی جبکہ ملٹری سیکرٹری کو وزیراعظم ہاﺅس میں بنگلہ نمبر 2 فراہم کردیا گیاہے۔