نواز شریف کی ریلی، گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالے بچے کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

 
0
441

گجرات اگست12(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے حامد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ،پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندان کی تاحیات مدد کی پیشکش کردی ۔تفصیل کے مطابق مشن جی ٹی روڈ کے دوران گجرات میں داخلے کے وقت نوا زشریف کے قافلے میں شامل تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوا جس کا نمازلالہ موسی کے علاقے بہار کالونی گرانڈ میں ادا کیا گیا ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال ،تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ اور پیپلز پارٹی کے رہنما تنویر اشرف کائرہ بھی موجود تھے۔ادھر ڈی پی او گجرات نے پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کی تاحیات مدد کے لیے تیار ہے