ای اوبی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل  کرپشن الزامات پر ملازمت سے فارغ

 
0
397

اسلام آباد 12  اگست ( ٹی این ایس ) ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ای اوبی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کو کرپشن الزامات پر ملازمت سے فارغ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ان کی برطرفی کی منظوری دی تھی ۔ وہ تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ظفر گوندل کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد وزیر اعظم کو سفارش کی تھی کہ ظفر گوندل کے خلاف انتہائی کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ ظفراقبال گوندل سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی اور آڈٹ اینڈ اکاؤ نٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے۔