یونین کونسل 44 ڈھوک فرمان علی،بڑے ترقیاتی منصوبوں کے پہلو میں واقع اس یوسی کے مکین پنجاب حکومت کے مداح

 
0
639

راولپنڈی، نومبر 28 (ٹی این ایس): یونین کونسل نمبر 44 ڈھوک فرمان علی راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی تیرہ کے علاقوں پر مشتمل ایک بڑی یونین کونسل ہے پنجاب حکومت کے تین بڑے منصوبے اس یونین کونسل کے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں کے مکین حکومت پنجاب کی کارکردگی کی کچھ زیادہ ہی مدح سرائی کرتے نظر آتے ہیں ۔ان منصوبوں میں میٹرو بس سروس،پنجاب کا اکلوتا گائنی ہاسپٹل اور راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شامل ہیں۔

یونین کونسل کے چئیرمین  نے علاقہ کا دورہ کرنے والی ٹی این ایس کی ٹیم کو بتایا کہ یہاں کے مسائل میں سرفہرست صاف پانی کی دستیابی اور سیوریج کی بوسیدہ لائینیں تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے علاقائی سطح پر حکومت پنجاب کے تعاون سے ترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔

یہاں بھی منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عام عوام کا کہنا ہے کہ اختیارات صرف یونین کونسل کے چئیرمین تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ وائس چیئرمین اور کونسلرز کو اختیارات کا ملنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

ر​اولپنڈی سے منتخب بلدیاتی نمائندے مقامی قیادت کو مسائل کے حل کی  راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے خادم اعلیٰ شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہیں کہ  وہ پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔