ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے دستاویزات پر جعلی عدالتی مہر لگانے پر قتل کے مقدمہ کے مدعی پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

 
0
218

راولپنڈی 14 جون 2022 (ٹی این ایس): ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے دستاویزات پر جعلی عدالتی مہر لگانے پر قتل کے مقدمہ کے مدعی پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے تھانہ سول لائن میں عدالتی اہلکار محمد فیضان کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی گئی ہے مذکورہ عدالت میں تھانہ چونترہ میں قتل کی دفعات کےتحت درج مقدمہ نمبر 554/20 زیر سماعت تھا جس میں مدعی مقدمہ مرزا ناصر پرویز ولد مرزا پرویز اقبال نے ملزم فخر عباس پر مرزا رضوان کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا تھا مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت ہذا نے 28 مارچ 2022 کو الزام ثابت نہ ہونے پر ملزم کو بر کر دیا تھا بعد ازاں مدعی مقدمہ نے مذکورہ عدالت کو ایک سپرداری کے لئے درخواست دی جس کے ساتھ مقدمہ کے فیصلے کی مصدقہ کاپی لف تھی جس پر تصدیق کے لئے عدالت کی مہر ثبت کی گئی تھی تصدیق کرنے پر وہ عدالتی مہر جعلی نکلی عدالت نے مدعی مقدمہ پر دھوکہ دہی اور عدالت کو گمراہ کرنے کی دفعات کے تحت فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا جس پر عدالتی اہلکار( احلمد) محمد فیضان کی مدعیت میں تھانہ سول لائن کی کچہری چوکی میں درخواست دے دی گئی ہے