پاکستانی صحافی خالد اطہر نے بحرین کی عالمی کانفرنس میں آئی ٹی ایوارڈ حاصل کرلیا

 
0
101

اسلام آباد 14 جون 2022 (ٹی این ایس): ماناما(بحرین)۔۔۔پاکستان کے نامور سینئرصحافی جناب خالد اطہر، چیف ایڈیٹر، ٹیلی ٹائمز نے آئی میڈیا انڈسٹری میں شاندار خدمات پر خصوصی تعریفی ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے چیف ایڈیٹر ٹیلی ٹائمز انٹرنیشنل کو بحرین کے دارلحکومت ماناما میں میٹ آئی سی ٹی اور بحرین انٹرنیشنل ٹیکنالوجی نمائش بائٹیکس کے دسویں ایڈیشن کے دوران ایوارڈ سے نوازہ گیا کیا۔میٹ آئی سی ٹی سالانہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ایونٹ ہے جو بحرین میں منعقد کیاجاتاہے عالمی کانفرنس کے دوران دنیابھرسے آئے مندوبین مختلف سیشنز اور ورکشاپس جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کرتےہیں۔ خالد اطہر ملسل کئی سالوں ٹیلی ٹائمز انٹریشنل کے چیف ایڈیٹر کی حثیت سے پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔خصوصی تقریب منسٹر ٹیلی کمیونیکیشن و ٹرانسپورٹیشن عزت مآب کمال بن احمد محمد کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ جبک ورک سمارٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد الحجیری اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ میٹ آئی سی ٹی کانفرنس کوبحرین آئی سی ٹی کے شعبے میں اہم مقام حاصل ہے اور اس سال دسویں ایڈیشن کا موضوع”مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کی طرف رہنمائی” خطے میں وزن اور تکنیکی ترقی” تھا۔تین روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سےسات سو زائد ماہرین نے اپنے تجربات سے روشن مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔یہ کانفرنس دنیابھر میں اپنی نوعیت کی واحد کانفرنس ہے جو پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے فیصلہ سازوں۔آئی ٹی ماہرین۔ٹیکنالوجی کے ھنر مندوں اور آئی ٹی میڈیا انڈسٹری کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے۔ مزید یہ کہ نیٹ ورکنگ۔قیمتی شراکتیں بنانے۔دوبارہ کھولنے اور کاروباری مواقع کو بڑھانےکے وسیع تر مواقع فراہم اور اختراعی رجحانات۔خدمات اور مصنوعات کو اجاگر کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے پر قومی و بین الاقوامی صحافتی تنظیموں نے خالد اطہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ھے کہ صحافت میں جناب خالد اطہر کی پچاس سال سے زائد خدمات ان کی اس مقدس پیشے سے وابستگی کا عملی ثبوت ہے اور وہ اپنی ذات میں اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی کی 1990 میں بنیاد رکھنے سے قبل روزنامہ جنگ کراچی اور دیگر بڑے موقر اخبارات سے منسلک رہے قابل ذکر حقیقت یہ ھے جڑواں شہروں کا ہر دوسرا ٹی وی رپورٹر۔اینکر۔ صحافی۔کالم نگار اور ریڈیو براڈکاسٹر ان کے ادارے سے منسلک رہ چکاھے