حکومت پنجاب کی ہدایات پر آٹے اور گندم کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کے لیے پولیس اور محکمہ خوراک نے نصیر آباد،ہکلاانٹر چینج، گانگوجمع، HMCروڈ اوربراہمہ انٹر چینج پر 5 خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں

 
0
142

راولپنڈی 14 جون 2022 (ٹی این ایس): حکومت پنجاب کی ہدایات پر آٹے اور گندم کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کے لیے پولیس اور محکمہ خوراک نے نصیر آباد،ہکلاانٹر چینج، گانگوجمع، HMCروڈ اوربراہمہ انٹر چینج پر 5 خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں محکمہ خوراک اور راولپنڈی پولیس کی مشترکہ کاروائیوں میں اب تک 9603 تھیلے آٹا 7220 تھیلے گندم اور26 ٹن میدہ برآمد کرکے26 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہےآٹے اور گندم کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں