عمان کے امیر البحر کی چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف سے ملاقات

 
0
427

اسلام آباد، نومبر 28 (ٹی این ایس):  عمان کی رائل نیوی کے کمانڈر رئیر ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرائسی نے  پاک فوج کے  جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کے ساتھ ملاقات کی۔

منگل کے روز جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر میں ہوئی اس اہم ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے  جیو سٹریٹجک، میری ٹائم سیفٹی، ماحولیات   اور  تعاون  کے علاوہ دیگر باہمی  دلچسپی  سے متعلق امور  پر تبادلہ خیال کیا۔