ایم سی آئی ٹیم کا بیورلے سنٹر  بلیوایریا میں چھاپہ غیرقانونی گیس سلینڈر استعمال اور  فائرسیفٹی آلات غیرمعیاری ہونے پردو رسیٹورینٹ کو کام کرنے سے روک دیا

 
0
616

اسلام آباد، نومبر28 (ٹی این ایس):  میونسپل کارپوریشن آف اسلام آباد (ایم سی آئی)  کی ٹیم نے بیورلے سنٹر  بلیوایریا پر چھاپہ مارا اورغیرقانونی گیس سلینڈر استعمال کرنے اور  فائرسیفٹی آلات غیرمعیاری ہونے پردو رسیٹورینٹس کو کام کرنے سے روک دیا۔

تین گیس سلینڈر ضبط کر لئے گئے۔حکام نے  ریستوران مالکان کو  چالان کے نوٹس جاری کرنے  اور انھیں شعبہ ایمرجنسی اینڈڈیزاسٹرمنیج​منٹ آفس طلب کرنے کے علاوہ فائر سیفٹی آلات معیار بہتر کرنے اورگیس سلینڈر کا کھلے عام استعمال روکنے کی ہدایت کردی۔

چھاپہ مار ٹیم کی نگرانی ڈائریکٹر ظفراقبال،ایدیشنل ڈائریکٹر عمادالدین کررہے تھے