کشمیرجنوبی ایشیاکافلیش پوائنٹ ہے،بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی ضمیر کو جاگنا چاہئے،پاکستان

 
0
530

اسلام آباد، نومبر 28  (ٹی این ایس): پاکستان نے اپنے اس موقف کی کہ کشمیرجنوبی ایشیاکافلیش پوائنٹ ہے واضع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے ا ستعمال سے کشمیریوں کی آوازنہیں دباسکتا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی ضمیرکوجاگناچاہیے۔

ترجمان دفترخارجہ  کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں قتل وغارت میں اضافہ عالمی برادری کیلئے چیلنج ہے، پیلٹ گن کے ا ستعمال سے نو جوانوں کواندھاکیاجارہاہے۔ڈاکٹر محمد فیصل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی ظلم کےخلاف عالمی محاذگرم کررہاہے،کشمیریوں کی نسل کشی حق خودارادیت پراثراندازنہیں ہوسکتی۔