نیشنل ٹی ٹونٹی کے دونوں سیمی فائنل ملتوی

 
0
437

راولپنڈی نومبر 25(ٹی این ایس) : اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کے باعث آج نیشنل ٹی ٹونٹی کے دونوں سیمی فائنلز ملتوی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دھرنا ختم کرانے کے لیے جاری آپریشن کی وجہ سے قومی ٹی ٹونٹی کپ کے دونوں سیمی فائنلز اب اتوار کو ہوں گے جب کہ فائنل پیر کو ہوگا، پہلے میچ کے لیے لاہور وائٹس اور فیصل آباد کی ٹیموں کو سیمی فائنل کے لیے راولپنڈی سٹیڈیم روانگی کی کلیئرنس نہیں مل سکی اور کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی قیام کی ہدایت دی گئی ہے ۔

پہلے میچ کا آغاز دوپہر 12 بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام 4 بجے لاہور بلیوز اور فاٹا کے درمیان ہونا تھا اور فائنل اتوار کو شیڈول تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے دونوں سیمی فائنل ملتوی کردیے ہیں جب کہ فائنل بھی پیر کو ہوگا۔