کرم ایجنسی میں جشن آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری

 
0
1049

کرم ایجنسی  اگست 12(ٹی این ایس)قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں جشن آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چودہ اگست کے موقع پر مقامی انتظامیہ اور فورسز کی جانب سے شاندار تقریبات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

تفصیلات کے مطابق  کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار سمیت ایجنسی بھر کے تعلیمی اداروں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے بریلئینٹ کالج پاراچنار ، پائلٹ ماڈل سکول پاراچنار اور دیگر تعلیمی اداروں میں منعقدہ تقریبات میں طلبہ جشن آزادی کے مناسبت سے ملی نغمے ، خاکے ، تقاریر اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔

طلبہ نے تقریبات میں سبز ہلالی پرچم ہلا ہلا کر پاکستان کی آزادی میں کردار ادا کرنے والے شخصیات خصوصا قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا ۔ایف سی گراونڈ پاراچنار میں چودہ اگست کے موقع پر پولیٹیکل انتظامیہ اور فورسز کی جانب سے منعقد کئے جانے والے تقریبات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔